فہمی بدایونی

  فہمی بدایونی کی شاعری 



غزل 

تمہیں بس یہ بتانا چاہتا ہوں

میں تم سے کیا چھپانا چاہتا ہوں 

کبھی مجھ سے بھی کوئی جھوٹ بولو 

میں ہاں میں ہاں ملانا چاہتا ہوں 

کہ اداکاری بڑا دکھ دے رہی ہے 

میں سچ مچ مسکرانا چاہتا ہوں 

مجھے تم سے بچھڑنا ہی پڑے گا 

میں تم کو یاد آنا چاہتا ہوں 

فہمی بدایونی 

Download video 👇




Post a Comment

0 Comments